ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: ارے بئیل گھاٹ پر گرانائٹ سے بھری لاری کھائی میں جا گری : دو ہلاک

یلاپور: ارے بئیل گھاٹ پر گرانائٹ سے بھری لاری کھائی میں جا گری : دو ہلاک

Sat, 17 Sep 2022 18:52:10    S.O. News Service

یلاپور:18؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) گرانائٹ سے بھری لاری ارے بئیل گھاٹ کےیوٹرن پر اچانک توازن کھو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں لاری ڈرائیور سمیت کلینر جائےوقوع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ سنیچر کو پیش آیا۔ 

اطلاعات کےمطابق آندھراپردیش کی لاری یلاپور سے گرانائٹ لےکر انکولہ ہوتے ہوئے منگلورو جارہی تھی ۔ ارے بئیل گھاٹ پر غالباً تیز رفتاری سے موڑنے کے دوران لاری کا توازن کھو گیااور لاری 100فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔

مرنے والوں کی شناخت لاری ڈرائیور سید پاشا اور کلینر شیخ بڈھن کے طور پر کی گئی ہے، جن کا تعلق اندھرا پردیش کے گنٹور سے ہے;حادثہ میں لاری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی یلاپور پولس سمیت فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور کرین کی مدد سے اور مقامی لوگوں کے تعاون سے دونوں نعشوں کو باہر نکالا گیا۔

یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: